سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوجتعلیمی ادارے بند

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے ریاض سمیت دیگر کئی شہروں کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں


ویب ڈیسک November 17, 2013
بارشوں سے سب سے زیادہ ریاض شہر متاثر ہوا ہےجہاں سڑکوں اور انڈر پاسز میں پانی بھر جانے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔فوٹو:اے ایف پی

سعودی عرب میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کردیا سڑکیں ،انڈرپاس اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے ریاض سمیت دیگر کئی شہروں کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،بارشوں سے سب سے زیادہ ریاض شہر متاثر ہوا ہےجہاں سڑکوں اور انڈر پاسز میں پانی بھر جانے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔شہر کی خراب صورتحال میں ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب سعودی وزارت تعلیم نے آج تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہیں۔جبکہ سعودی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔