سانحہ راولپنڈی اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت ریڈزون سیل

اسلام آباد ریڈ زون کو سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے.


ویب ڈیسک November 17, 2013
پنجاب میں بھی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے. فوٹو: محمد جاوید/ایکسپریس

سانحہ راولپنڈی کی وجہ سے اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےجب کہ ریڈ زون کو بھی سیل کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ریڈ زون کو سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے، ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاوٴس، ایوان صدر اور پی ایم سیکرٹریٹ جیسی اہم عمارتوں کو جانے والے راستوں پرکنٹینرز کھڑے کرنےکے علاوہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو، پی ایم سیکرٹریٹ ، ایوان صدر پر رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ دارلحکومت کے داخلی اور راولپنڈی کی جانب آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڈبل روڈ ،کٹاریاں ،سید پور روڈ ،فیض آباد، کھنہ پل، آئی جے پرنسپل روڈ راول ڈیم، ترامڑی چوک اور تمام داخلی راستوں پر بھی کنٹینرز اور چھوٹی شاہراہوں خار دار تاروں اور ٹریکٹرٹرالیاں کھڑی کرکے بند کر دی گئی ہیں۔


دوسری جانب پنجاب میں بھی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جب کہ علما کی جانب سےعوام کو صبر کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |