روس میں مسافر طیارہ گرنے سے 52 افراد ہلاک

دارالحکومت ماسکو سے اڑان بھرنے والا بوئنگ 737 طیارہ کازن ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا، غیرملکی خبر ایجنسی


AFP/ November 17, 2013
طیارے کے پائلٹ نے تباہی سے قبل 3 مرتبہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی. فوٹو: اسکرین گریب

روس میں مسافر طیارہ گرنے سے 52 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت ماسکو سے اڑان بھرنے والا بوئنگ 737 طیارہ کازن ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا جس میں 44 افراد ہلاک ہوئے تاہم مقامی ٹی وی آر ٹی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 52 ہے۔ مقامی خبر ایجنسی کا دعوی ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے تباہی سے قبل 3 مرتبہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم وہ اس کوشش میں ناکام رہا۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاترستان ایئرلائن کا تیار کازن ایئرپورٹ کے رن وے کو چھونے کے فورا بعد ایک دھماکے سے تباہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |