فلسطینی صدر کا امریکا اور اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان  

ٹرمپ نے مجھ سے فون پر بات کرنا چاہی لیکن میں نے منع کردیا، محمود عباس


ویب ڈیسک February 02, 2020
ٹرمپ نے مجھ سے فون پر بات کرنا چاہی لیکن میں نے منع کردیا، محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بتادیا ہے کہ اب ہم امریکا اور ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں رکھیں گے۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مجھ سے ٹیلی فون پر بات کریں گے لیکن میں نے منع کردیا پھر انہوں نے کہ وہ مجھے 'ڈیل آف دی سینچری' یعنی ان کا دو ریاستی پر امن منصوبہ بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ میں اسے پڑھ لوں لیکن میں نے منع کردیا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں