فلوریڈا میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 2 زخمی

فائرنگ کے وقت چرچ میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں، پولیس

فائرنگ کے وقت چرچ میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں، پولیس- فوٹو: پام بیچ پوسٹ

MOSCOW:
فلوریڈا میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا میں ایک چرچ کے باہر اس وقت پیش آیا جب چرچ میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔

پولیس کے مطابق چرچ کے اندر آخری رسومات اختتام پذیر ہونے والی تھیں کہ اس دوران نامعلوم شخص کی جانب سے چرچ کے باہر پستول کے 13 راؤنڈ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 15 سال نوجوان اور ایک شخص جس کی عمر کا تعین نہیں یا جاسکتا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون اور نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story