بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان کے ٹور کا انتظار ہے شاہد آفریدی
ایونٹ کہیں بھی ہو مگر اس میں دونوں ٹیموں کو ضرور ہونا چاہیے، سابق کپتان
MADRID:
سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بغیر ایشیا کپ بے سود ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بغیر ایشیا کپ بے سود ہے،ایونٹ کہیں بھی ہو مگر اس میں دونوں ٹیموں کو ضرور ہونا چاہیے، ان کے بغیر اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
خلیجی اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد اہم قدم ہے، بنگلادیش کی ٹیم بھی اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے آرہی ہے، مجھے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ٹور کا انتظار ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ سرفراز کی قیادت میں ٹیم جیت نہیں رہی تھی اس لیے ہٹایا گیا، انھوں نے کہا کہ وہ یو اے ای میںاکیڈمی شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔