مشفیق الرحیم کی زمبابوے سے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک

مشفیق الرحیم پریمیئر لیگ میں لاحق ہونے والی ہیمسٹرنگ انجری سے ابھی تک نجات حاصل نہیں کرپائے ہیں۔


Sports Desk February 02, 2020
مشفیق الرحیم پریمیئر لیگ میں لاحق ہونے والی ہیمسٹرنگ انجری سے ابھی تک نجات حاصل نہیں کرپائے ہیں۔ فوٹو: فائل

بنگلادیشی بیٹسمین مشفیق الرحیم کی زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

مشفیق الرحیم پریمیئر لیگ میں لاحق ہونے والی ہیمسٹرنگ انجری سے ابھی تک نجات حاصل نہیں کرپائے ہیں، مشفیق پاکستان ٹور سے انکار کی وجہ سے بی پی ایل کے بعد سے گھر پر آرام کررہے ہیں، زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ 22 فروری سے شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر شیڈول ہے، اس سے قبل ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کا ٹور کرے گی۔

چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہاکہ اگر زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل مشفیق دستیاب ہوئے تو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں