ایشیا کپ میں میزبانی کیلیے یو اے ای بھی’ اسٹینڈ بائی‘
مختصر نوٹس پر دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز دستیاب ہوں گے،خلیجی اخبار
ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے یو اے ای کو بھی' اسٹینڈ بائی' کردیا گیا تاہم مختصر نوٹس پر دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز دستیاب ہوں گے۔
پاکستان رواں برس شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی اپنے ملک میں کرنا چاہتا ہے، مگر بھارت بضد ہے کہ وہ کسی بھی صورت سرحد پار نہیں کھیلے گا، اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے' اسٹینڈ بائی' کردیا گیا۔
خلیجی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ ستمبر میں شیڈول ایونٹ کیلیے گراؤنڈز مختصر نوٹس پر دستیاب ہونگے، دبئی کا انٹرنیشنل اسٹیڈیم مرکزی وینیو ہوگا تاہم شارجہ اور ابوظبی کے گراؤنڈز کو بھی کچھ میچز دیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفاعی چیمپئن بھارت کی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کیلیے ایشین کرکٹ کونسل پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی یو اے ای میں کرنے کاکہے گی، ایونٹ کی منتقلی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب بی سی سی آئی کے ایک آفیشل کی جانب سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یو اے ای میں ایشیا کپ کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کرچکا، جس طرح بھارت نے میزبان ہونے کے باوجود 2018 میں اس ایونٹ کی میزبانی یو اے ای میں کی تھی ویسے ہی پاکستان بھی ایونٹ وہیں منعقد کریگا، رواں ماہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں یہی فیصلہ سامنے آئیگا۔
یاد رہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے اشارہ دیا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آئی تو وہ وہاں پر ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کرسکتے ہیں۔
اس بارے میں سوال پر بی سی سی آئی کے آفیشل نے کہاکہ پی سی بی کسی آئی سی سی ایونٹ کا بائیکاٹ نہیں کریگا کیونکہ اس کے گورننگ باڈی سے تعلقات کافی اچھے ہیں۔