فرقہ وارانہ دہشت گردی عوام کیخلاف سازش ہے عمران خان

واقعات کا بار بار رونما ہونا حکومت کی عوام کے تحفظ میں واضح ناکامی ہے


Online September 04, 2012
واقعات کا بار بار رونما ہونا حکومت کی عوام کے تحفظ میں واضح ناکامی ہےفوٹو: آن لائن/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گلگت بلتستان میں استور کا دورہ کیا اور بابوسر سانحے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

جس میں21 اہل تشیع افرادکو بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا،عمران خان کے ہمراہ سینئر پارٹی رہنما جہانگیر ترین نے مسجد اہل تشیع استور کا دورہ کیا اور خطیب عالم عاشق حسین اور مقتولین کے لواحقین سے ملاقات میں ان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بربریت پر مبنی ان حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ صرف ذہنی بیمار یا مخصوص لوگ جنہیں قوم کو تقسیم کرنے کا کام دیا گیا ہو وہی اتنے پتھردل ہوسکتے ہیں کہ نہتے لوگوں کو بے دردی سے قتل کریں،

انھوں نے ان المناک واقعات کا حکومت کو ذمے دار ٹھہرایا اور کہا کہ اس قسم کے واقعات کا بار بار رونما ہوتے رہنا حکومت کی عوام کے تحفظ میں واضح ناکامی ہے، مزید براں عمران خان نے جامع مسجد اہل سنت استور کا دورہ کیا اور خطیب مولانا گلزار احمد سے ملاقات کی، عمران خان کی آمد کا سنتے ہی عوام کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور ان کا خیر مقدم کیا،

عمران خان نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی پاکستانی عوام کے خلاف ایک سازش ہے اور ہم سب کو متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میںفرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |