نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر مقرر کردیا گیا

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں نوشین جاوید امجد کی بطور قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعیناتی کی معیاد درج نہیں کی گئی۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں نوشین جاوید امجد کی بطور قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعیناتی کی معیاد درج نہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی گریڈ 22کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی گریڈ 22کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا ہے جو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی رخصت کے دوران فرائض انجام دیں گی۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں نوشین جاوید امجد کی بطور قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعیناتی کی معیاد درج نہیں کی گئی۔


واضح رہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کی افواہیں سرگرم ہیں، ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 265 ارب روپے کی کمی کے باوجود جنوریکی ٹیکس وصولیوں میں سو ارب روپے کے شارٹ فال کے بعد شبرزیدی بیماری کی دو ہفتے کی رخصت پر کراچی روانہ ہوگئے تھے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ابھی دو ہفتے کی چھٹی بھجوائی گئی ہے اور اس مدت کے ختم ہونے کے بعد اس میں مزید توسیع بھی ہوسکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے خرابی صحت کے باعث وہ عہدہ برقرار نہ رکھ سکیں اور ان کی جگہ نیا چیئرمین تعینات کردیا جائے تاہم اس بارے میں اگلے چندروز میں صورتحال واضع ہوگی۔

 
Load Next Story