باجوڑمیں جھڑپیں جاریشدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ

میرانشاہ میںحملہ،2اہلکارزخمی،اورکزئی میں مغوی قتل،پشاورسے2بوری بندلاشیں برآمد


Numaindgan Express September 04, 2012
میرانشاہ میںحملہ،2اہلکارزخمی،اورکزئی میں مغوی قتل،پشاورسے2بوری بندلاشیں برآمد فوٹو: اے ایف پی

باجوڑ کی تحصیل سلار زئی میں امن لشکر اور سکیورٹی فورسز نے 11ویں روز بھی افغان شدت پسندوں کے ٹھکا نو ں پر گو لہ با ری جا ری رکھی۔

جس میں انکے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے تاہم جا نی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، متا ثرہ علا قو ں سے نقل مکا نی کر نیوا لے متاثرین شدید مشکلات سے دو چار ہیں،میرانشاہ میں دریائے چشمہ کے قریب فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں 2اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا،اورکزئی میں ایک ہفتہ قبل اغوا کئے گئے 4 مغویوں میں سے ایک کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوگئی ہے ،

پشاور کے علاقے حیات آباد فیز7 سے 2 بوری بند لاشیں ملی ہیں ، بنوں میں نامعلوم افراد نے لیکچرر کو گولی مار کر قتل کردیا ، ادھر تحریک طالبان سوات نے دیر میں پولیس وین پر حملے کی ذمداری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے، سوات دیر اور باجوڑ میں 3 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ،

حملہ آوروں کے نام قاری عادل ،عبدالحق اور زلمے الیاس بتائے گئے ہیں اور ان کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان ہیں، ڈی سی اولوئر دیر نے میڈیا کو بتایا کہ لوئر دیر کیساتھ ملحقہ پاک افغان بارڈر سیل کرکے چیک پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |