سوات کی کم عمر تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

ننھی عائشہ نے فائنل میں انگلیڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا

عائشہ نے پہلے مقابلے میں دبئی اور دوسرے مقابلے میں کرغزستان کو شکست دی فوٹوایکسپریس

سوات کی 9 سالہ تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ نے سونے کا تمغہ جیت کر ملک کانام روشن کردیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی ننھی عائشہ نے دبئی میں جاری بین الاقوامی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔


عائشہ نے پہلے مقابلے میں دبئی اور دوسرے مقابلے میں کرغزستان کو شکست دی جب کہ فائنل میں انگلیڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

Load Next Story