آئین رد کرنے والوں کیلئےعوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں فردوس عاشق

شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے، معاون خصوصی

قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

SARGODHA:
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔


اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کے لئے پرعزم اورسرگرم عمل ہیں۔ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خصوصاً نوجوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ محب وطن قبائلی عوام کو ان کی قربانیوں،صبر اور استقامت کا پھل ہر صورت ملے گا۔ آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے۔ پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔
Load Next Story