کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کے لئے بہت بڑا بحران ہے شیخ رشید

کے سی آر پر سپریم کورٹ نے 12 فروری تک کی مہلت دی ہے، وفاقی وزیر ریلوے


ویب ڈیسک February 02, 2020
کے سی آر پر سپریم کورٹ نے 12 فروری تک کی مہلت دی ہے، وفاقی وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کے لئے بہت بڑا بحران ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر پر سپریم کورٹ نے 12 فروری تک کی مہلت دی ہے، کے سی آر کی پیشی ہے اسی حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرنے آیا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں گائیڈ لائن دی ہے، کراچی ریلوے کی شہہ رگ ہے، اس کو اہمیت دینے جارہے ہیں، سندھ میں ایم ایل ون کے تحت یونیورسٹی کا قیام کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل اے کا کیس سپریم کورٹ میں لگا ہوا ہے، پہلے سیلنڈر پھٹے یا شارٹ سرکٹ ہوئے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈیم فنڈ پر 100 روپے رکھا گیا ہے جس سے کوئی قیامت نہیں آجاتی جب کہ کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کے لئے بہت بڑا بحران ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں