مہیش بھٹ اس ماہ کے آخرمیں پاکستان آئیں گے
کوشش ہے پاکستانی ڈائریکٹرز سے مشترکہ فلم سازی کی بات کروں، مہیش بھٹ
ممتاز بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ اس ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آئینگے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوپاک مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بھی متعدد پاکستانی فنکاروں اورفلم ڈائریکٹرز سے ملیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ہندوپاک مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے کئی برس سے بات کی جارہی ہے کسی حدتک ماضی میں اس پراجیکٹ پرکام بھی کیاگیامگرکسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ یہ خواب بس خواب ہی رہ جاتا ہے گزشتہ دنوں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اداکارشکتی کپور،جوہی چاولہ،تاپسی پنو،شتھروگھن سنہا،ڈمپل کپاڈیہ نے بھی ہندوپاک مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا مگر بعد میں یہ باتیں سیاست دانوں کی طرح بے رنگ ثابت ہوئیں۔
اسی سلسلے کی کڑی کودوبارہ جوڑنے کے لیے مھیش بھٹ اس ماہ کے آخرمیں پاکستان کادورہ کرینگے اس دورے میں انکا مرکز لاھور ہوگا جب کہ اس کے علاوہ وہ کراچی اوراسلام آبادبھی جائینگے ۔ہفتے کے روزنمائندہ ایکسپریس سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے مھیش بھٹ کاکہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس باربھی بہت سی امیدیں لے کرپاکستان آرہا ہوں کوشش ہوگی کہ تمام فلم اورڈرامہ ڈائریکٹرزسے ملاقاتیں کروں اورہندوستان ،پاکستان کی مشترکہ فلم سازی کے حوالے بات کروں ہندوستان میں ہمارے ڈائریکٹرزاس معاملے کوسنجیدگی سے لے رہے ہیں اگردونوں ممالک کے فنکارآپس میں ملکرکام کرینگے توفلم انڈسٹری کوفائدہ ہوگا۔