بی این پی مینگل کا اتحادیوں سے مذاکرات کیلیے قائم نئی حکومتی ٹیم پر تحفظات کا اظہار
نئی مذکراتی ٹیم قبول نہیں لہذا حکومت ٹیم تبدیل کرے، سیکرٹری جنرل بی این پی مینگل
بی این پی مینگل نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی مذکراتی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
سیکرٹری جنرل بی این پی مینگل سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے قائم نئی حکومتی مذکراتی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین، پرویزخٹک، ارباب شہزاد پر مشتمل پرانی ٹیم مذکرات کرے، نئی ٹیم کو کچھ علم نہیں لہذا مذاکرات وقت کا ضیاع ہوں گے۔
سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ حکومت کے قیام کے وقت سے جہانگیرترین، ارباب شہزاد اور پرویزخٹک مذکرات کررہے ہیں، نئی مذکراتی ٹیم قبول نہیں، حکومت ٹیم تبدیل کرے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اتحادیوں سے مذکرات کے لئے نئی مذکراتی ٹیمیں تشکیل دی تھی۔