بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی پریکٹس

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 7 فروری سے 11 فروری تک پنڈی میں کھیلاجائے گا


Sports Reporter February 02, 2020
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 7 فروری سے 11 فروری تک پنڈی میں کھیلاجائے گا۔ فوٹو : فائل

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی چیف کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں پریکٹس جاری ہے۔

پلیئرز پیر کو لاہور سے راولپنڈی پہنچیں گے، بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لئے کھلاڑیوں کا کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں لگایا گیا ہے جہاں چیف کوچ مصباح الحق سمیت دوسرے کوچنگ اسٹاف نے پلیئرز کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کروائیں۔

کھلاڑیوں کی فٹنس میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے نہ صرف ٹارگٹ میچز کروائے گئے بلکہ تین روزہ پریکٹس میچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 4 فروری کو پاکستان پہنچے گی، اسی روز پاکستان اور بنگلا دیش دونوں ٹیموں کی پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 7 فروری سے 11 فروری تک پنڈی میں کھیلاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |