ایران نے مقبوضہ بیت المقدس پر ٹرمپ ڈیل کو شرمناک قرار دیدیا

ہم سب کو اتحاد و اتفاق کیساتھ امریکا اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنا ہوگا، صدر حسن روحانی


ویب ڈیسک February 02, 2020
آزادی کے متوالوں کو ٹرمپ ڈیل منظور نہیں، حسن روحانی (فوٹو: فائل)

ایران کے صدر حسن روحانی نے 'ڈیل آف سینچری' کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن منصوبہ شرمناک اور قابل نفرت ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خمینی کے مزار پر حاضری کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے واضح انداز میں کہا کہ جس امن منصوبے کو امریکی صدر بڑے طمطراق سے 'تاریخی' قرار دے رہے ہیں وہ آزادی کے متوالوں کے لیے شرمناک اور نفرت انگیز ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ ڈیل دراصل فلسطین پر قبضے کا منصوبہ ہے، ترک صدر

صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے بعد اسرائیل اور امریکا کے درمیان گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے جس کے بعد فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت کے سوا اب کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے، اس لیے ایران اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : عرب لیگ نے ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اس امن منصوبے سے آزادی کے متوالوں کو نئی تحریک ملی ہے اور اب ہم سب کو مل کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ اس گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ جیت ہماری ہوگی۔

یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب نے ٹرمپ امن منصوبے کو خوش آئند قرار دیدیا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ مشرق وسطیٰ امن ڈیل پیش کی تھی تاہم فلسطینی صدر نے اسے مسترد کردیا تھا جس کے بعد فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |