راولپنڈی ميں صبح 6 بجے سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان

شہر میں دفعہ 144 كا نفاذ برقرار رہے گا اور 4 یا اس سے زائد افراد كے اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔


Khabar Nigar Khusoosi November 18, 2013
موبائل فون سروس بھی بحال كر دی گئی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

SEOUL: سانحہ راجہ بازار راولپنڈی كے بعد شہر میں لگائے كرفیو كو صبح 6 بجے سے ختم كرنے كا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ كے مطابق كرفیو كے خاتمے كے ساتھ شہر میں دفعہ 144 كا نفاذ برقرار رہے گا اور 4 یا اس سے زائد افراد كے اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی, تمام تعلیمی اداروں كھلیں گے اور تدریس كا عمل آج سے شروع ہو جائے گا جب كہ كاروباری افراد كو دكانیں كھلنے كی اجازت ہوگی، شہر میں موبائل فون سروس بھی بحال كر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں