راولپنڈی ميں صبح 6 بجے سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان

شہر میں دفعہ 144 كا نفاذ برقرار رہے گا اور 4 یا اس سے زائد افراد كے اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔

موبائل فون سروس بھی بحال كر دی گئی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

SEOUL:
سانحہ راجہ بازار راولپنڈی كے بعد شہر میں لگائے كرفیو كو صبح 6 بجے سے ختم كرنے كا اعلان کردیا گیا ہے۔


وزارت داخلہ كے مطابق كرفیو كے خاتمے كے ساتھ شہر میں دفعہ 144 كا نفاذ برقرار رہے گا اور 4 یا اس سے زائد افراد كے اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی, تمام تعلیمی اداروں كھلیں گے اور تدریس كا عمل آج سے شروع ہو جائے گا جب كہ كاروباری افراد كو دكانیں كھلنے كی اجازت ہوگی، شہر میں موبائل فون سروس بھی بحال كر دی گئی ہے۔
Load Next Story