پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے لیٹر کمی کا مطالبہ

عالمی قیمتیں معمولی چڑھنے پر ہوشربا اضافہ، کمی پر من مانی کی جاتی ہے، ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی


Online November 18, 2013
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک کے اندر مہنگائی، بیروزگاری اور کاروبار ختم ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود ملک کے اندر معمولی کمی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم دس روپے کی کمی کا اعلان کیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت عالمی منڈی کی قیمتوں کو ملحوظ رکھا جاتا ہے جبکہ کمی ہوجائے تو حکمران اپنی مرضی سے پیسوں کی صورت میں کمی کی جاتی ہے جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔



پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک کے اندر مہنگائی، بیروزگاری اور کاروبار ختم ہورہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر عالمی منڈی کی قیمتوں کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |