بوئنگ ایئر کمپنی کا نیا ’’طیارہ 777 ایکس‘‘ نمائش کیلیے پیش

بوئنگ کمپنی کی نئی پروڈکٹ اپنی حریف ایئر بس کمپنی کےزیادہ مسافروں کےساتھ طویل فاصلہ طے کرنے والے38 A-طیاروں کا توڑ ہے


APP November 18, 2013
بعض علاقائی ممالک نمائش سے قبل ہی نئے طیارے کی خریداری کیلیے پیشکش کر چکے ہیں ۔ فوٹو: فائل

دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران بوئنگ کمپنی کے نئے طیارے ''777 ایکس'' کو مقبولیت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بوئنگ کمپنی کی نئی پروڈکٹ اپنی حریف ایئر بس کمپنی کے زیادہ مسافروں کے ساتھ طویل فاصلہ طے کرنے والے38 A-طیاروں کا توڑ ہے جس کے ذریعے وہ ایئر بس پر سبقت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اگر طیاروں کو مارکیٹ میں کامیابی ملی تو 2020ء تک یہ طیارے عالمی فضائی مارکیٹ پر اجارہ داری حاصل کرسکتے ہیں۔ ان طیاروں کی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ایندھن کا استعمال انتہائی کم، ان کے پرجامع اور بہت سی دوسری خامیوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بعض علاقائی ممالک نمائش سے قبل ہی نئے طیارے کی خریداری کیلیے پیشکش کر چکے ہیں جبکہ متعدد اس سلسلے میں پرتول رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں