ٹماٹر 8 لاکھ ٹن پیداوار کے باوجود قیمت 170 روپے کلو ہوگئی

بڑی وجہ رسد اور طلب میں 2 لاکھ65 ہزار کا فرق اور قلت کے باوجو د اسے بڑی مقدار میں بیرون ملک برآمد کرنا ہے


آن لائن November 18, 2013
قلت کے باوجود حکومت برآمد کنندگان کے دباو پر ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ فوٹو : فائل

ملک میں ٹماٹر کی 8 لاکھ ٹن کی کاشت کے باوجود ٹماٹر کی قیمت 170روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ پیاز کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرعی ملک کی حیثیت سے پاکستان میں اس مرتبہ ٹماٹر کی پیداوار 8 لاکھ ٹن رہی لیکن اس وقت مارکیٹ میں اس کی قیمت 170روپے کلو تک پہنچ چکی ہے جسے کسانوں سے 18سے 20 روپے کلو میں خریدا گیا تھا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ رسد اور طلب میں 2 لاکھ65 ہزار کا فرق اور قلت کے باوجو د اسے بڑی مقدار میں بیرون ملک برآمد کرنا ہے اور یہ صورت سب کے لیے پریشان کن ہے۔ دوسری طرف70 سے 80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا پیاز بھی بنا کٹے ہی شہریوں کی آنکھوں سے آنسو نکال رہا ہے جس کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، اس حوالے سے حکومتی افسروں کا کہنا ہے کہ قلت کے باوجود حکومت برآمد کنندگان کے دباو پر ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں