کورونا وائرس خیبرپختوا کے 5 شمالی اضلاع انتہائی حساس قرار
چینیوں کی موجودگی کے باعث کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد میں انتظامیہ الرٹ
خیبر پختونخوا کی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر صوبے کے 5شمالی اضلاع انتہائی حساس قرار دیدیے ہیں، ان اضلاع میں کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام الطاف حسین نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں چینی شہریوں کی زیادہ نقل و حرکت کی وجہ سے ہم ہائی الرٹ پر ہیں، ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور صوبائی و وفاقی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف بٹگرام میں سی پیک پراجیکٹ پر 112چینی شہری کام کررہے ہیں ان میں سے بیس چھٹی پر اپنے وطن گئے ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر بٹگرام ڈاکٹر گل شہزاد خان نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کی سکیننگ کے لئے ضلع بھر میں چارمراکز اور آئسولیشن وارڈز بھی قائم کئے گئے ہیں۔