ٹھٹھہ محکمہ آثار قدیمہ کی بے حسی 4 سو برس پرانے قلعے کی تباہی کا خدشہ

قبضہ مافیا کی جانب سے پہاڑ کے نیچے دفن سمان دور کے تاریخی قلعے کی غیر قانونی کھدائی کا کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں


Nama Nigar November 18, 2013
پہاڑ کی کھدائی کے بعد قلعے کی اینٹیں نمودار ہوگئی ہیں جن سے مٹی اور پتھروں کی چوری کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے.

MADRID: مکلی کے نزدیک سمان دور کے وزیراعظم کے قلعے کے آثار قبضہ مافیا نے مسمار کردیے، تاریخی قلعہ تباہ، محکمہ آثار قدیمہ خاموش تماشائی ۔

تفصیلات کے مطابق مکلی عیدگاہ سے کچھ فاصلے پر سما دور کے بادشاہ جام نندو کے وزیراعظم دریا خان کے 4 سو سال پرانے قلعے کے آثار ایک پہاڑ کے نیچے دفن ہوچکے تھے مگر محکمہ آثار قدیمہ نے کبھی بھی یہاں کھدائی کا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ تاریخی قلعہ مٹی تلے دفن ہوچکا تھا مگر گزشتہ 2 دنوں سے قبضہ مافیا کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے محکمہ آثار قدیمہ سے ملی بھگت کرکے پہاڑوں کی کھدائی کا کام شروع کرواکر اس سے نکلنے والی لاکھوں روپے مالیت کی مٹی اور پتھر اٹھانا شروع کردیے ہیں اور اس کی مٹھی ٹھٹھہ ناکا گرائونڈ پر بے نظیر کلچرل کمپلیکس کے برابر میں ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جارہی ہے۔



پہاڑ کی کھدائی کے بعد قلعے کی اینٹیں نمودار ہوگئی ہیں جن سے مٹی اور پتھروں کی چوری کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے، چوری کی مٹی اور پتھر مین نیشنل ہائی وے پر قبضہ مافیا روز روانہ کررہی ہے مگر یہاں سے ہر روز حکومتی عملداروٕں و افسران کے گزرنے کے باوجود بھی کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں، اگر حکومت نے فوری نوٹس نہیں لیا تو سما دور کے اس تاریخی قلعہ کا نام و نشان بھی مٹ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں