پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے لیاقت بلوچ

حکمران عوامی مسائل کے حل کے بجائے غیر ملکی دوروں کو ترجیح دے رہے ہیں، خطاب


Nama Nigar November 18, 2013
عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران خواب غفلت میں مبتلا ہیں،رہنما جماعت اسلامی۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

CROMWELL: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ یزیدی قوت کی علامت ہے جس کے مقابلے کے لیے حسینی جذبے کی ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کو کبھی بھی امریکہ کی کالونی نہیں بننے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوٹھ راجو نظامانی میں منعقدہ پیغام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔نواز شریف، پرویز مشرف اور زرداری سے بھی زیادہ امریکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ملک میں تیسری مرتبہ اور پنجاب میں پانچویں مرتبہ اقتدار ملنے کے باوجود وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے غیر ملکی دوروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔



عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران خواب غفلت میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جماعت اسلامی پر تنقید سے ان کی سیاسی بلوغت میں کمی کا پتہ چلتا ہے۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے دیگر رہنمائوں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، نصراللہ میمن، فاروق نظامانی اور ڈاکٹر عزیز گدی پٹھان نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں