سندھ پولیو سے17 سال کے دوران 797 بچے معذور ہوئے

2012 میں سب سے کم صرف 4 اور امسال 59 بچے پولیوکا نشانہ بن چکے ہیں


Staff Reporter November 18, 2013
قومی پولیو سیل نے سندھ کے کیسز کی 17 سالہ مکمل پولیو رپورٹ جاری کردی۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں نونہالوں کو جسمانی طور پر معذور کرنے والے پولیووائرس سے متاثرہ بچوںکی رپورٹ جاری کردی گئی۔

قومی پولیو سیل کی جاری رپورٹ میںکراچی سمیت سندھ میں17سال کا پولیووائرس سے متاثرہ بچوںکاریکارڈ جاری کیاگیا جس میں جدول کی مدد سے بتایا گیا ہے کہ 1997سے 2013 تک مجموعی طور پر 797 بچے پولیووائرس کاشکارہوچکے ہیں، 2012 میں کراچی سمیت صوبے میںسب سے کم پولیوکیس رپورٹ ہوئے تھے جن کی تعدادصرف 4 تھی، نیشنل پولیو سیل کے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار میں بتایاگیا ہے کہ سندھ میں1997میں سب سے زیادہ پولیووائرس کے کیسز کی تصدیق کی گئی جس میں274 بچے اس وائرس کا شکار ہوئے تھے جبکہ ،2008 میں پولیوسے متاثرہونے والے بچوںکی تعداد 97 تھی،2009 میں 53 بچے وائرس کاشکار ہوئے،2000 میں65 بچے،2001 میں 28 بچے وائرس کی زد میں آئے تھے۔



2002 میں وائرس نے39بچوں کو متاثر کیا تھا، 2003 میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوںکی تعداد 29 رہی، 2004 میں 28 کیسز کی تصدیق ہوئی،2005 میں 5 بچے رپورٹ ہوئے تھے ، 2006 میں وائرس نے 12 بچوںکو معذور کیا ،2007 میں 12بچے، 2008 میں 18بچے وائرس کا شکار ہوئے، 2009 میں 12 اور2010 میں27 بچے وائرس کا نشانہ بنے، جاری رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ2011 میں پولیو وائرس نے33 بچوںکووائرس سے متاثر کیا،2012 میں یہ تعدادکم ہوکر4 رہ گئی تھی تاہم 2013 میں اب تک 59 بچے وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 797ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |