کورونا وائرس چین کا ووہان کے سوا دیگر شہروں سے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان

کورونا وزئرس پر پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں،چینی سفیر


ویب ڈیسک February 03, 2020
چین میں پاکستانی شہریوں کو اپنا ہم وطن سمجھتے ہیں،چینی سفیر فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤژنگ کا کہنا ہے کہ ووہان کے سوا چین کے دیگر شہروں سے پاکستانیوں کوواپس بھیجا جائے گا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے چینی سفیر یاؤژنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں، وائرس کے مشتبہ 7 لوگوں کے نمونے منفی آنا خوش آئند ہے، کورونا وائرس سے متعلق حکومت روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لیتی ہے، کوئی بھی پاکستانی یا چینی اس وقت تک چین نہیں چھوڑ سکتا جب تک ان کا معائنہ نہ کیا جائے،چین سے آنے والوں میں کوئی مشتبہ مسافر نہیں ملا، چین سے آنے والا کوئی مسافر ایسا نہیں جسے آبزرویشن کی ضرورت ہو۔

پریس کانفرنس کے دوران چینی سفیر یاؤژنگ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے 371 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، چین میں تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، ہم عالمی ادارہ صحت اور دیگر حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے، ہم پرامید ہیں اس وبا سے نمٹ لیں گے۔ ہم کرونا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وائرس کی ویکسین بنانے کیلئے بھی تحقیق جاری ہے، کرونا وائرس میں مبتلا 500 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، دنیا کو اپنے اقدامات سے آگاہ کررہے ہیں۔

یاؤژنگ نے کہا کہ چین میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد ہے اور چین میں پاکستانی شہریوں کو اپنا ہم وطن سمجھتے ہیں، ہم تمام پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، ووہان کے علاوہ چین کے دیگر شہروں سے پاکستانیوں کوواپس بھیجا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |