عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

فی تولہ سونا 91050 روپے  اور دس گرام سونا کمی سے 78060 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک February 03, 2020
عالمی بازار میں سونا 11 ڈالر کمی سے 1579 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس قیمت 11 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 450 روپے اور 385 روپے کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی اورعالمی بازار میں فی اونس سونا 1579 ڈالر پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 450 روپے اور 385 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 91 ہزار 50 اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 78 ہزار 60 روپے ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |