4 سال سے یوم عاشور سے قبل ملزمان کی مقابلوں میں ہلاکتیں حیرت انگیز حقائق سامنے آگئے
ہر سال ان پولیس مقابلوں کی سربراہی ایس ایس پی سی آئی ڈی گارڈن انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم نے کی
KARACHI:
کراچی میں4 سال سے یوم عاشور سے پہلے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکت کے بارے میں حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ہیں۔
ہر سال ان مقابلوں کی سربراہی ایس ایس پی سی آئی ڈی گارڈن انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم نے ہی کی ہے، تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں محرم کی شب سی آئی ڈی پولیس نے چوہدری اسلم کی سربراہی میں ماڑی پوری لکی پہاڑی کے قریب ایک مقابلے میں کالعدم تنظیم کے6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور یہ دعویٰ کیا کہ مارے گئے دہشت گرد عاشورہ پر کھارادرمیں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں سجادیہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور وہاں پر خودکش حملے کا پلان تھا۔
ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، ریمورٹ کنٹرول ، دستی بم اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے، چوہدری اسلم کی جانب سے گزشتہ سال 25 نومبر 2012 کو یوم عاشور کی صبح منگھوپیر کے علاقے پختون آباد کی پہاڑی پر ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد گل محمد کو ہلاک جبکہ عطا اﷲ نامی شخص کو گرفتار کر کے100 کلو بارود سے بھری ہوئی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کر کے یوم عاشور کے جلوس پر حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔
چوہدری اسلم کی جانب سے محرم الحرام میں دہشت گردی کی وارداتوں کو ناکام بنانے کا سلسلہ 2011 اور 2010 میں بھی جاری رہا اور اس حوالے سے انھوں نے 2 دسمبر 2011 بروز جمعہ 6 محرم کو اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ سی آئی ڈی پولیس نے یوم عاشور پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن محمد خان کالونی قبرستان میں چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 انتہائی خطرناک مبینہ دہشت گرد عبدالستار عرف شیخ عرف چچا، شعیب، شاہ فہد اور نصراﷲ کو گرفتار کر تے ہوئے20 کلو بارودی مواد، 3 خودکش جیکٹس، 3 کلاشنکوف، 6 دستی بم اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔
چوہدری اسلم کی جانب سے 15 دسمبر 2010 بروز بدھ 8 محرم الحرام کو اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ سی آئی ڈی پولیس نے یوم عاشور پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سہراب گوٹھ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حاجی رحمن کو گرفتار کر کے10 کلو بارودی مواد برآمد کرلیا ، ملزم عاشورہ پر دہشت گردی کرنا چاہتا تھا جسے سی آئی ڈی پولیس نے ناکام بنا دیا، سی آئی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم کی جانب سے محرم الحرام میں دہشت گردی کی وارداتوں کو قبل از وقت ناکام بنائے جانے کے دعوے پراسراریت اختیار کرتے جا رہے اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام مزید چھان بین بھی کر رہے ہیں۔