ملک کے مختلف علاقوں میں ایکبار پھر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

آج رات سے بارشیں شروع ہوں گی اور سردی کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 03, 2020
مختلف علاقوں میں آج رات سے پھر بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

KARACHI: محکمہ موسمیات نے آج رات سے ایک بار پھر ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران موسم کی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے پھر بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگی اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بدھ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے، جب کہ جمعہ کی رات سے اتوار تک ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں