مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کا اطلاق 12 اکتوبر سے کیا جائے اپوزیشن

لگتاہے حکمراں کسی کو بچانا چاہتے ہیں، خورشید شاہ، حکومت نے گیند عدالت کی کورٹ میں پھینکنے کی کوشش کی ہے،کامل آغا

لگتاہے حکمراں کسی کو بچانا چاہتے ہیں، خورشید شاہ، حکومت نے گیند عدالت کی کورٹ میں پھینکنے کی کوشش کی ہے،کامل آغا. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھیوںپربھی آرٹیکل 6 لاگو کیا جائے۔

حکومت کی طرف سے آج سے جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس شروع کرنے کے اعلان پر ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مشرف نے خودپارلیمینٹ بناکراس میں نہیں آتے تھے، ان پر مقدمہ 12 اکتوبر سے شروع کیاجائے،ملک میںعدلیہ آزادہے توپھرکرائم سین سے کارروائی ہونی چاہیے۔ آن لائن کے مطابق خورشید شاہ نے کہاکہ ایمرجنسی کے نفاذ پرآرٹیکل6کے اطلاق کرنے سے لگتاہے کہ حکمران کسی کوبچاناچاہتے ہیں انھوں نے کہاکہ مشرف کے ساتھ سپورٹ کرنیوالوںکوبھی پکڑناہوگاجبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ حکومت راولپنڈی سانحے سے توجہ ہٹانے کیلیے نیا پینڈورابکس کھول رہی ہے، حکومت کو12اکتوبرکے واقعے سے کارروائی شروع کرنی چاہیے، پرویز مشرف کیخلاف کارروائی نہیںہوگی بلکہ ادارے کیخلاف ہوگی ،پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے سے اداروں کے درمیان ٹکرائو پیداہوگا، پاک فوج سابقہ جرنیل کیخلاف کارروائی نہیں ہونے دیگی۔




تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیرترین نے کہاکہ پرمشرف کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے کہیں حکومت اصل ایشوکوچھوڑ کرنیامسئلہ تو نہیں کھڑا کررہی ہے ،ن لیگ کی حکومت کنفیوژہوچکی ہے، ن لیگ سانحہ راولپنڈی کے مجرموںکوپکڑنے کے بجائے آرٹیکل6کی کارروائی چھیڑ رہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ 12اکتوبرسے آرٹیکل 6کی کارروائی کرے ۔اے این پی کے حاجی عدیل نے کہاکہ حکومت کوپرویزمشرف کے3 نومبرکے اقدام کی پہلے کارروائی کرتی توٹھیک تھااب بھی اچھی بات ہے کیونکہ یہ سیاسی جماعتوںکی ڈیمانڈبھی ہے جے یوآئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ حکومت کااس وقت راولپنڈی کے سانحہ کوپس پشت ڈالنے کیلیے پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کاشوشہ چھوڑاہے ۔

اے پی ایم ایل کے رہنمااحمدرضاقصوری نے کہا کہ حکومت کی پرویزمشرف کیخلاف کارروائی ذاتی عناد کا شاخسانہ ہے کیونکہ اس سے پینڈورا بکس کھل جائیگا حکومت زیادہ دیرچلتی ہوئی نظرنہیںآرہی ہے۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعیدغنی نے کہاکہ3نومبرکے اقدام میںپرویزمشرف کواکیلے نامزدکیاجاتاہے تویہ درپردہ اس کی حمایت ہوگی، انھوں نے کہا کہ 12اکتوبراور3نومبرفوجی قیادت نے مددکی تھی سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرکامل علی آغانے کہاکہ حکومت نے بال عدالت کی کورٹ میں پھینکنے کی کوشش کی ہے دیکھتے ہیںاونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story