حکومت کی یہ بھول ہے ڈرکر بھاگ جاؤنگا پرویز مشرف

میرے خلاف کارروائی کا اعلان سانحہ پنڈی سے عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پرویز مشرف

جینا مرنا پاکستان اورعوام کیلیے ہے،سابق صدرکا وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل۔ فوٹو : فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے حکومت کی طرف سے اپنے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے اعلان کو سانحہ راولپنڈی سے عوام کی توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کا پوری طرح سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میں نے اپنے خلاف انتقامی بنیادوں پر بنائے گئے جس طرح دوسرے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کیاہے اسی طرح آرٹیکل 6 کے مقدمے کا سامنا کروں گا' حکومت کی یہ خام خیالی ہے کہ میں اس طرح خوفزدہ ہوکر ملک چھوڑ دوں گا، میرا جینا مرنا پاکستان اور پاکستانی عوام کیلیے ہے۔




آل پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اپنے خلاف پریس کانفرنس اتوار کی رات اپنے فارم ہائوس میں اہلیہ صہبا پرویز' صاحبزادی ڈاکٹر عائلہ اور بیٹے بلال سمیت دیگر قریبی عزیزوں کے ہمراہ دیکھی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف پریس کانفرنس کوحکومت کی سانحہ راولپنڈی سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ چونکہ اس واقعے نے مرکزی اورصوبائی حکومتوں کی امن و امان پرقابو پانے کی ساری اہلیت قوم کودکھادی ہے اس لیے اس واقعے کی پردہ پوشی کیلیے ساری پریس کانفرنس میرے خلاف کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story