بافٹا ایوارڈ فلم ’’1917‘‘ نے میلہ لوٹ لیا

بہترین اینی میٹڈ فلم ’کلاؤس‘ اور بہترین اداکار فلم جوکر کے اداکار اُوکن فینکس قرار

فلم ’جوکر‘ میں بے مثال اداکاری پر اُوکن فینکس کو بہترین اداکار کے ایوارڈسے نوازا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہالی ووڈ فلم ''نائینٹین سیونٹین'' نے بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز اپنے نام کرکے بافٹا ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔

لندن میں سجے بافٹا ایوارڈز کے رنگا رنگ شو میں فلمی دنیا کے نامور ستاروں نے ریڈ کارپٹ کو زینت بخشی جبکہ برطانوی شاہی جوڑے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایوارڈ کی تقریب میں جنگ عظیم دوم کے پس منظر پر بننے والی فلم 1917 نے بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز اپنے نام کرکے میلہ لوٹ لیا۔




نیٹ فلیکس کی کامیڈی فلم 'کلاؤس' بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی۔ فلم 'جوکر' میں بے مثال اداکاری پر اُوکن فینکس کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ فلم جوڈی کے لیے اداکارہ 'رینے زیلویگر' بہترین اداکارہ قرار پائیں۔



ہالی ووڈ فلم 'میرج اسٹوری' کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ لارا ڈیرن نے حاصل کیا جب کہ فلم 'ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ' کے لیے اداکار بریڈ پٹ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا جسے اداکارہ مارگو روبی نے وصول کیا۔

Load Next Story