علما مذہبی ہم آہنگی کیلیے بھرپور کردار ادا کریں وزیراعلیٰ سندھ

صوبے میں شرپسند عناصر اور گروہوں کی جانب سے مذہبی منافرت کو باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے


Staff Reporter November 18, 2013
قائم علی شاہ کی فون پرمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے گفتگو،بھائی چارگی کی فضابرقراررکھنے کی اپیل۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام علامہ طالب جوہری ،مولاناعمرصادق، مولانا حسن ظفر نقوی، حاجی حنیف طیب،اویس نورانی، شاہد غوری اور دیگر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سندھ میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، اتفاق اور اتحاد وبھائی چارگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

وزیراعلی ٰسندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات، علمائے کرام ،ذاکرین اور عوام کے تعاون کے باعث عشرہ محرم اور عاشورہ بخیرخوبی گزرگیا اور پورے صوبہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،انھوں نے کہا کہ آج ہمیں مزید اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے تاکہ کوئی شرپسند عناصر یا گروہ مذہبی منافرت پیدا نہ کرسکے۔



حکومت سندھ نے امن وامان برقرار رکھنے کیلیے ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی ہیں اوراس حوالے سے اقدامات کیے ہوئے ہیں،علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی کیلیے اپنابھرپورکردار ادا ریں۔ اس موقع پرعلمانے عشرہ محرم اور عاشورہ محرم کے موقع پرسیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پروزیراعلیٰ سندھ کاشکریہ اداکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں