کراچی جرائم کی سب سے بڑی آماج گاہ بن چکا امریکی اخبار

جرائم پیشہ گروہوں کی سیاسی سرپرستی مجرموں کیخلاف کارروائی میں سب سے بڑامسئلہ ہے.


INP November 18, 2013
جرائم پیشہ گروہوں کی سیاسی سرپرستی مجرموں کیخلاف کارروائی میں سب سے بڑامسئلہ ہے. فوٹو فائل

امریکی اخبار'' لاس اینجلس ٹائمز ''نے پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کو ملک میں جرائم کی سب سے بڑی آماج گا ہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شایدہی کراچی میں چندلوگ ہونگے جواب تک شر پسند عناصر سے محفوظ ہونگے۔

مقامی سیاسی قائدین کی جرائم پیشہ گروہوں کی سرپرستی مجرموں کے خلاف کارروائی میں سب سے بڑامسئلہ ہے، کراچی میں جرائم کی وجہ سے سماجی تنائواور معاشی تقسیم میں اضافہ ہواہے۔لاس اینجلس ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق مقامی سیاسی قائدین اور ان کے الحاق جرائم پیشہ گروہوں پر سخت ہاتھ ڈالا جائے تو بہتری کی امیدممکن ہے ،ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار پولیس افسران اس وقت ڈیوٹیوں پرحاضر ہیں جن میں سے نصف وی آئی پیزکی حفاظت کررہے ہیں، کراچی میں تقریباًتمام افراد ی لوٹ مار کا شکار ہوئے، درمیانہ طبقہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہے، زیادہ تر لوگ گھروں میں ہی رہنے کوترجیح دیتے ہیں۔



شہری پبلک مقامات پر اپنے موبائل فون اورجیولری چھپاکرچلتے ہیں،سیکیورٹی گارڈ بھی اپنے رسک پررکھے جاتے ہیں،کئی رپورٹس کے مطابق وہ اغوا کاروں کو معلومات فراہم کرتے ہیں،مالکان اپنی املاک خالی چھوڑ نہیں سکتے کیونکہ انھیں خدشہ ہے کہ جرائم پیشہ عناصران پر قبضہ کر لیں گے،امریکی میگزین فارن پالیسی نے حال ہی میں اسے دنیا کا خطرنا ک شہر قرار دیااور اسے دنیا کے خطرناک شہروں بگوٹا، کولمبیا، لاگوس، نائیجیریا اور میکسیکو میں سرفہرست رکھا۔اخبارنے کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر کے حوالے سے لکھا کہ کراچی میں امن پیناڈول سے ممکن نہیں اس کی انتڑیوں تک علاج کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں