اداکارہ انجلینا جولی کے خیراتی کاموں کا اعتراف اعزاز آسکر ایوارڈ دیا گیا

والدہ کی بدولت میں دوسروں سے متعلق اپنی ذمے داریوں کا ادراک کرنے کے قابل ہوئی، انجلینا جولی


AFP November 18, 2013
والدہ کی بدولت میں دوسروں سے متعلق اپنی ذمے داریوں کا ادراک کرنے کے قابل ہوئی، انجلینا جولی۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کو ان کے خیراتی اور فلاحی کاموں کے اعتراف میں گزشتہ روز اعزازی آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

ہالی وڈ میں ہفتے کے روز منعقدہ گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اپنی والدہ جو 2007ء میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، کا ذکر کرتے ہوئے انجلینا جولی آبدیدہ ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے پیار دیا، اعتماد دیا اور سب سے بڑھ کر وہ کہتی تھیں کہ اگر میری زندگی دوسروں کے کام نہیں آتی تو اس کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ انھی کی بدولت میں دوسروں سے متعلق اپنی ذمے داریوں کا ادراک کرنے کے قابل ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں