بریگزٹ پاک برطانیہ تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا موقع

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 3.1 ارب پاؤنڈ اور پاکستان کے حق میں ہے، سائمن پینی


Salman Siddiqui February 04, 2020
پاکستان اور برطانیہ تجارتی حجم کو دگنا کرسکتے ہیں، برطانوی کمشنر برائے تجارت کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

گذشتہ جمعے کو یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا (بریگزٹ) نے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کے کشمنر تجارت برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان سائمن پینبی نے گذشتہ روز ( پیر کو) برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ سے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا موقع مہیا ہوگیا ہے۔

سائمن پینی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 3.1 ارب پاؤنڈ ہے۔ تجارتی توازن پہلے ہی اسلام آباد کے حق میں ہے کیوں کہ دسمبر 2018 کو ختم ہونے والے سال میں برطانیہ کو پاکستان کی برآمدات 1.9 ارب پاؤنڈ تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارتی حجم بآسانی دگنا کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں