سندھ اسمال انڈسٹریز کی بحالی کیلیے سنجیدہ کوششیں شروع
حال ہی میں حکومت سندھ نے ادارے کی بحالی کے لیے خصوصی گرانٹس مہیا کیں ،ادارہ طویل عرصے سے مالی بحران کا شکار تھا
حکومت سندھ نے صوبے میں چھوٹی صنعتوں اور دستکاری کے فروغ کے لیے قائم کردہ سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔
سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن سندھ سمال انڈسٹریز اینڈ ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن ایکٹ 1972 کے تحت وجود میں آیا تھا جس کے تحت صوبے بھر میں 22 اسمال انڈسٹریز اسٹیٹس قائم کی گئیں جن میں کراچی، حیدرآباد، خیرپور میرس، لاڑکانہ اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔
ادارے میں بڑے پیمانے پر اضافی بھرتیوں کی وجہ سے مذکورہ ادارہ ایک عرصے سے مالی بحران کا شکار تھا، حال ہی میں حکومت سندھ نے ادارے کی بحالی کے لیے خصوصی گرانٹس مہیا کیں جبکہ محکمہ صنعت سندھ بھی ادارے کے واجبات کی وصولی کے نظام کو بہتر کر رہا ہے۔
اس ضمن میں حال ہی میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ لاڑکانہ میں روڈ کی مرمت اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلیے 8 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں، محکمہ صنعت سندھ کے سیکریٹری نسیم الغنی سہتو کے مطابق لاڑکانہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے چھوٹی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محکمہ صنعت کی کوشش ہے کہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں مزید کارخانے قائم ہوں جس سے نہ صرف اسمال انڈسٹریز کارپوریشن مالی طور پر مستحکم ہوگی بلکہ صوبے میں روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہونگے۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایکسپریس کو بتایا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مالی بحران کی بڑی وجہ ماضی میں غیر ضروری طور پر کی جانے والی بھرتیاں ہیں، ادارے کے معاملات نیب اور عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔