چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری فی کلو پرچون قیمت 88 روپے تک پہنچ گئی

قیمتوں میں اضافہ سٹہ مافیا کی طرف سے بڑے پیمانے پر چینی کی خریداری کے بعد ہوا ہے۔


عامر نوید چوہدری February 04, 2020
قیمتوں میں اضافہ سٹہ مافیا کی طرف سے بڑے پیمانے پر چینی کی خریداری کے بعد ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پرچون مارکیٹ میں فی کلو قیمت 88روپے تک پہنچ گئی۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید 4روپے فی کلوبڑھ گئی، پرچون مارکیٹ میں فی کلو قیمت 88روپے تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اضافہ سٹہ مافیا کی طرف سے بڑے پیمانے پر چینی کی خریداری کے بعد ہوا ہے۔

پیرکے روز چینی کا ایکس مل ریٹ 78 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، پچاس کلو بوری کا ایکس مل ریٹ 3900 سے تجاوز کرگیا۔ ایکس مل ریٹ بڑھنے سے تھوک مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت بڑھ گئی۔ اکبری منڈی میں پچاس کلو چینی کی بوری 4100 روپے میں فروخت ہوئی ۔جس سے تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 82 روپے فی کلو ہوگئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |