سانحہ راولپنڈی کوعالمی سازش کے تناظر میں دیکھا جائے مفتی نعیم

پنجاب حکومت اور شہباز شریف ذمے دار ہیں،واقعے کودبانے کی سازش ہورہی ہے


Staff Reporter November 18, 2013
واقعے کو سردخانے میں ڈالنا حماقت ہوگی، پریس کانفرنس، جمعے کویوم احتجاج منانے کااعلان۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنمائووں نے سانحہ راولپنڈی کوایک اورسانحہ لال مسجد قراردیا اورکہاکہ سانحے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر کیفرکردار تک پہنچایا جانا ضروری ہے۔

حکومت واقعے کے حقائق چھپا رہی ہے ، واقعے کودبانے کی سازشیں کی جارہی ہیں،تمام ترصورتحال کی ذمے دار حکومت پنجاب اوروزیراعلیٰ شہبازشریف ہیں۔سائٹ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ،مولاناخلیل احمد ، مولانا سعیداحمد، قاری محمداقبال،طارق مدنی سمیت وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے منسلک شہرقائدکے دینی مدارس کے منتظمین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم وفاقی وزیرداخلہ ،وزیرپنجاب اورپنجاب حکومت سے پوچھ رہی ہے کہ حساس ترین دن میں حساس موقع پر سیکیورٹی کمزوری کیوں دکھائی گئی؟



جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے ہاتھ کیوں نہیں روکے گئے؟آئے روز اہلسنت کااستحصال کیاجارہاہے،ہم حکومت کے ذمے داران اورمسلح افواج کوباورکراناچاہتے ہیںکہ ان واقعات کوعالمی تناظرمیں دیکھنے کی ضرورت ہے،حکومت عالمی سازش کوسمجھنے کی کوشش کرے۔علمائے کرام نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کمیشن کے نام پراس کیس کوسردخانے میں ڈالنے کی کوشش حماقت ہوگی ۔ اس موقع پرانھوں نے اعلان کیاکہ جمعے کووفاق المدارس العربیہ پاکستان کی اپیل پرسانحہ راولپنڈی کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں