انٹر بورڈ پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپ کے نتائج جاری

انجینئرنگ گروپ میں یحییٰ کی پہلی،مریم کی دوسری اورظہیر کی تیسری پوزیشن،کامیاب امیدواروں کا شرح تناسب56.65 فیصد رہا.


Staff Reporter September 04, 2012
انٹرپری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والایحییٰ بن شاہد جبکہ مریم اور ظہیر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے فوٹو : ایکسپریس

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایچ ایس سی سال دوم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کے مطابق آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم سیٹ نمبر 375595 یحییٰ ولد شاہد میاں نے کل نمبر 1100میں سے1000نمبر حاصل کرکے90.90فیصدکے ساتھ فرسٹ کلاس فرسٹ، بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز کالج کی امیدوار سیٹ نمبر 394922 مریم ملک بنت صفدر اقبال ملک نے983 نمبر اور 89.36 فیصد کے ساتھ دوسری، آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کے طالب علم سیٹ نمبر 384158 کے محمد ظہیر ولد سید جعفر عباس نے977نمبر اور88.81فیصدکے ساتھ تیسری

جبکہ اسی کالج کے سید عزیر احمد نے976 نمبروں 88.72 فیصد اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کی منال شیخ نے انہی نمبروںکے ساتھ چوتھی پوزیشن، جبکہ آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کی کشف ترمذی نے 975 نمبر اور 88.63 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے،

امتحان میں مجموعی طور پر25667 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے25384 نے شرکت کی، 1372 نے گریڈ اے ون، 2882 نے گریڈ اے، 3483نے گریڈ بی، 3966نے گریڈ سی،2557 نے گریڈ ڈی اور 119نے گریڈ ای میں کامیابی حاصل کی، اس طرح کامیاب امیدواروں کا شرح تناسب 56.65 فیصد رہا، سائنس جنرل گروپ کے نتائج کے مطابق سرسید گورنمنٹ گرلز کی امیدوار سیٹ نمبر 442184 فاطمہ ادریس بنت محمد ادریس نے979نمبر اور 89 فیصد کے ساتھ فرسٹ کلاس فرسٹ، بحریہ کالج کارساز کی سنبل یوسف بنت محمد یوسف نے 962نمبر اور87.45 فیصد کے ساتھ دوسری،

حیات الاسلام گرلز کالج کی حنا حنیف ولد محمد حنیف نے915نمبر اور 83.18 فیصد کے ساتھ تیسری، ڈی اے ڈگری گرلز کالج کی حنا سہیل ولد سہیل جمال سیٹ نمبر 443058 نے چوتھی اور گورنمنٹ کالج فار ویمن شاہراہ لیاقت کی شاہ تاج طاہر نے900نمبر اور 81.81 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی،

مذکورہ امتحانات میں مجموعی طور پر 1938رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 1912 نے شرکت کی،16امیدواروں نے گریڈ اے ون،100نے گریڈ اے، 223 نے گریڈ بی، 292 نے گریڈ سی، 142 نے گریڈ ڈی اور 5 امیدواروں نے گریڈ ای میں کامیابی حاصل کی، اس طرح کامیاب امیدواروں کا شرح تناسب 40.69 فیصد رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں