بھارت کرناٹک میں ٹریفک حادثہ 22 مزدور ہلاک 30 زخمی
مرنیوالوں میں 13 خواتین شامل، ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیلیے ایک لاکھ امداد کا اعلان
بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے بیلگام میں مزدوروں کو لے کر جانے والے ایک ٹرک کو حادثہ پیش آنے سے 22 مزدور ہلاک جبکہ 30 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ کرناٹک اور مہاراشٹر کی سرحد پر ہوا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مرگد کے مقامی سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو ایک لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے اور زخمیوں کو بھی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام مزدور پتھر توڑنے کے لیے مہاراشٹر کے ساوادتی علاقے میں جا رہے تھے۔