’’پنجاب میں این ٹی ایس کے داخلہ فارم میں فرقہ و مسلک کاخانہ‘‘

حکومتی سطح پراس طرح کا اقدام قوم کوتقسیم کرنے کے مترادف ہے،سیاسی ومذہبی رہنما


INP November 18, 2013
حکومتی سطح پراس طرح کا اقدام قوم کوتقسیم کرنے کے مترادف ہے،سیاسی ومذہبی رہنما.

پنجاب حکومت کی جانب سے مجوزہ انسداددہشتگردی فورس کے تحریری امتحان میں شمولیت کیلیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس )کی طرف سے جاری کردہ داخلہ فارم میں امیدواروں سے انکا فرقہ اور مسلک بھی پوچھا کیا گیا ہے۔



سیاسی و مذہبی رہنمائوں اوردیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومتی سطح پرفرقہ واریت کوختم کرنے کے بجائے فروغ دینے اور پاکستانیوں کوتقسیم کرنے کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومتی و نجی سطح پراس سلسلے کو فوری طور پرختم کیا جائے تاکہ ملک میں امن وامان کے قیام اور مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں