’’پنجاب میں این ٹی ایس کے داخلہ فارم میں فرقہ و مسلک کاخانہ‘‘


حکومتی سطح پراس طرح کا اقدام قوم کوتقسیم کرنے کے مترادف ہے،سیاسی ومذہبی رہنما.


سیاسی و مذہبی رہنمائوں اوردیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومتی سطح پرفرقہ واریت کوختم کرنے کے بجائے فروغ دینے اور پاکستانیوں کوتقسیم کرنے کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومتی و نجی سطح پراس سلسلے کو فوری طور پرختم کیا جائے تاکہ ملک میں امن وامان کے قیام اور مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔