گوادر پاک ایران سرحد سے کسٹم کے 6 خاران میں 5 لیویز اہلکار اغوا
اغواکار گاڑیاں اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے،لیویز اہلکاروں کوعرب شیخ کے شکار کیلیے لگائےگئے کیمپ پر حملہ کرکے اغواکیا گیا
KARACHI:
گوادر میں پاک ایران سرحد پر نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم کے 6اہلکاروں کو اغوا کرلیا،اغوا کار کسٹم اہلکاروں کی 3گاڑیاں اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
فرنٹیئر کور اور دیگر فورسز نے اغوا کاروںکا تعاقب کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی جبکہ خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے عرب شیخ کے شکار کیلیے لگائے گئے کیمپ پر حملہ کردیا اور نائب رسالدار ریاض احمد توکل سمیت 5 لیویز اہلکاروں کو اسلحہ اور 2گاڑیوں سمیت اغوا کرلیا۔ مغویوں کی بازیابی اور اغواکاروں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نائب تحصیلدار خاران لیاقت علی جاں بحق ہوگئے، اتوار کی دوپہر گوادر سے 60کلومیٹر دور بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی کے مقام پر کسٹم کا عملہ گوادر سے 60کلومیٹر دور بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی کے مقام پرناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کررہاتھا کہ نامعلوم مسلح افراد آئے اور کسٹم انسپکٹر سمیت 6اہلکاروںکو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل بلوچ نے بتایا کہ ایک لینڈ کروزر اور 3موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم کے انسپکٹر جمالی اور سپاہی حسن یعقوب سمیت 6اہلکاروں کو 3گاڑیوں سمیت اغوا کرلیا، مغویوں میں ایک بنگالی بھی شامل ہے جوکسٹم اہلکاروں کا باورچی تھا اور ان کے ساتھ موجود تھا۔ ادھرفرنٹیئرکور نے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں سے8موبائل فون برآمد کرلیے، سیکیورٹی فورسز نے ضلع پنجگور سے 7 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے رشتے داروں نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے جانیوالے بے گناہ ہیں۔ ایف سی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کی حساس جیلوں میں ایف سی کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔چمن اور تربت جیل سے125افغان قیدی خیرسگالی کے طورپر رہا کردیے گئے۔ سانحہ راولپنڈی کے بعد کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔