پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے شاہ محمود قریشی

ملائیشیا کے ساتھ 3 معاہدوں پردستخط ہوئے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک February 04, 2020
 ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب 55 کروڑ ڈالروطن بھجوائے، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

MOSCOW: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔

ملائیشیا میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ دورے سے ملائیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کواسٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی، ملائیشیا کے ساتھ تجارت اوردفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوئی اور 3 معاہدوں پردستخط ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت خواہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیرخارجہ نے کہا کہ ملائیشیا میں 82 ہزارپاکستانی مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں، ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اگرکوئی پاکستانی ورکرملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اسکے خاندان کو پنشن ملے گی۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ رواں سال ملائیشیا سے آنے والی ترسیلات زرمیں 35 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستانیوں نے ایک ارب 55 کروڑڈالروطن بھجوائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں