گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بارپھرموخر

پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کی سفارش کی تھی۔


ویب ڈیسک February 04, 2020
 اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 245 فیصد تک اضافے کی تجویز دی تھی، ذرائع: فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پھرموخرکردی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد سے 15 فیصد تک اضافے کا جائزہ لیا گیا تاہم ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پھر موخرکردی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر اتفاق کررکھا ہے۔ یہ اضافہ یکم جنوری سے ہونا تھا لیکن سیاسی و عوامی ردعمل کے باعث تیسری مرتبہ ای سی سی کے اجلاس میں سمری پیش ہونے کے باوجود اضافہ موخرکردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 245 فیصد تک اضافے کی تجویزدی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے 15 فیصد تک اضافہ کی سفارش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں