اٹک میں 18 سالہ نوجوان جنسی تشدد سے ہلاک

نوجوان کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک February 04, 2020
ڈرائیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جنسی تشددکیا فوٹوفائل

ضلع پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں توت کا 18 سالہ نوجوان جنسی زیادتی کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

اٹک کے ضلع پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں توت کے رہائشی 18 سالہ نوجوان کو ڈرائیور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور نوجوان پر جنسی تشدد کیا۔ نوجوان ابوبکر ٹرالر پر کنڈکٹری کرتاتھا۔

زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد نوجوان کی حالت غیر ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تاہم نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

بچے کے والد نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرادی جب کہ پولیس کی ٹیم ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں