ایم کیوایم کے تمام ترمطالبات مانے جارہے ہیں گورنرسندھ
ایم کیو ایم سے وزارتوں کے لین دین پر بات نہیں ہوئی، گورنر سندھ
گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے تمام ترمطالبات مانے جارہے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں، ان کے تمام ترمطالبات مانے جارہے ہیں، تاہم ایم کیو ایم سے طے شدہ ایجنڈے پربات ہوئی ہے اوروزارتوں کے لین دین پر بات نہیں ہوئی۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کی اپنی خواہش تھی سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی پیکج دیں، میئرکراچی کو 5 ارب روپے اورمئیرحیدرآباد کو ایک ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی پر میں صرف رابطے کا ذریعہ تھا تاہم آئی جی کے معاملے پراگربات چیت کرلی جائے تومعاملہ آسانی سے حل ہوجائے گا۔
گورنرسند نے مزید کہا کہ سوشل ڈیولپمنٹ کے لئے وفاقی حکومت نے جتنے کام کئے ہیں وہ کسی حکومت نے نہیں کئے۔